لاہور: ہنی ٹریپ کے ایک اور واقعہ میں نوجوان کو تشدد کے بعد لٹ گیا
لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیاہے، جس میں خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق ہنی ٹریپ کا یہ افسوسنا ک واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا ، کائنات نامی لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان سے فون پر دوستی کی اور فلیٹ پر ناشتہ لانے کو کہا ، حمزہ جب ناشتہ لے کر پہنچا تو پیچھے ہی تین افراد بھی اندر گھس آئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے نوجوان حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی لوٹی اور موبائل فون بھی چھین لیا جبکہ خاتون تشدد کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ، پولیس نے ملزمہ کائنات سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیاہے ۔
واضح رہے چند روز قبل معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ پیش آچکا ہے ، جس میں مرکزی کردار ملزمہ آمنہ عروج نے ادا کیا جو جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔