کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں2ڈاکو گرفتار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی:(دنیا نیوز) سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث2ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

سندھ رینجر کے ترجمان کےمطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سپارکو روڈ نزد موسمیات چوک پر مشترکہ کارروائی کی جہاں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے 2 پسٹل ، گولیاں، 3 موبائل فونز اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد علی کے خلاف تھانہ شارع فیصل اور رحیم یار خان میں ایف آئی آرز درج ہیں، ملزم محمد علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد ڈکیتیاں کرچکا ہے۔

دوسری جانب ملزم محمد واجد نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،ملزم محمد واجد کے خلاف تھانہ حیدری اور سچل میں ایف آئی آرز درج ہیں۔

رینجرز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزمان کو اسلحہ اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں