اے این ایف کی کارروائی، 40 کلو سے زائد منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 2 کارروائیوں کےدوران40 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں پشاور اورسکھرمیں کی گئیں، کارروائی کے دوران 39 کلو چرس، 1.4 کلوآئس برآمدکرلی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں