دادو: دو برادریوں میں تصادم ، گولی لگنے سے پولیس اہلکار شہید

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دادو : (دنیانیوز) دادو کی تحصیل میہڑ میں دو برادریوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑائی پر قابو پانے کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق برادریوں میں ہونے والی لڑائی پر قابو پانے کی کوشش میں اہلکار ذوالفقار ترک گولی لگنے سے شہید ہوگیا ۔

پولیس اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ، ایس ایس پی دادو سعود مگسی میہڑ پہنچ گئے ، ان کاکہنا تھا کہ شہید اہلکار کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، ایس ایس پی دادو نے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں