باغبانپورہ میں والدین کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) باغبانپورہ کے علاقے میں تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ 8 سالہ مسكان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، بچی کے والد سفیر احمد نے آمنہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر رکھی ہے، مقتولہ مسکان کے والد اور سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا۔

اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست جوڑے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں