پی ٹی آئی مظاہرین کے حملوں میں پنجاب پولیس کا 1 اہلکار شہید، 170 زخمی ہوئے: ترجمان پولیس

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، اٹک سمیت مختلف اضلاع میں پی ٹی آئی مظاہرین کے حملوں میں پنجاب پولیس کا 1 اہلکار شہید، 170 سے زائد زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تشدد، فائرنگ سے پنجاب پولیس کے متعدد افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے، مظاہرین نے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، 1 پولیس وین جلائی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کو بہرصورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مظاہرین کی شناخت و گرفتاری یقینی بنانے کیلئے جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز، فیشئیل ریکگنیشن، جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں