پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون ٹیچر جاں بحق، راہگیر زخمی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) قمبر کے قریب پولیس اہلکار کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے خاتون پرائمری سکول ٹیچر جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق پرائمری سکول ٹیچر کی شناخت صدف حاصلو کے نام سے ہوئی ہے، صدف حاصلو کو سکول سے واپس گھر جاتے ہوئے اہلکار کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، حملہ آور پولیس اہلکار فرید حاصلو مقتولہ کا منگیتر تھا۔

پولیس کے مطابق شادی سے انکار پر اہلکار نے فائرنگ کی، پولیس نے خاتون سکول ٹیچر کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں