سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں آپریشنز کرتے ہوئے 10 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
سی ٹی ٹی نے کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کیں، راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ گرفتار کر لئے گئے، دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔
دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد ، 16 ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ اور دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔