کشمیریوں نے بہت ظلم برداشت کئے، ہم کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑیں گے: زمرد خان

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق ایم این اے زمرد خان نے کہا کہ کشمیر کی نئی نسل چاہتی ہے کہ ہم نے پاکستان کا حصہ بننا ہے، پاکستان کا ہر بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

سابق ایم این اے زمرد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچپن سے کشمیر کیلئے آواز بلند کی، قومی اسمبلی میں بھی کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہے ہیں، کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیری عوام نے 77 سال پہلے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے۔

زمرد خان نے کہاکہ 77 سال میں کشمیریوں نے بہت سے شہدا کی میتوں کو پاکستان کے پرچموں میں دفن کیا، ہم کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں ضرور لڑیں گے، 5 اگست کو کشمیر میں آئین میں ترمیم کی گئی، کشمیر کے ساتھ ہمارا دل دھڑکتا ہے۔

سابق رکن اسمبلی نے مزید کہاکہ 77 برسوں میں کشمیریوں نے بہت کچھ کیا، ہمیں بھی سوچنا چاہئے ہم نے کیا کیا؟
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں