پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کی آج رات وطن واپسی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فرانس: (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ہفتے کی رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے۔

چیئرمین ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی ارشد کو لے کر وطن پہنچیں گے، اس حوالے سے محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، ان کا استقبال تاریخی ہوگا۔

وطن واپسی پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، کوچ سلمان بٹ بھی اُنکے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پرصدر، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کےاستقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

 واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ ساتھ ہی اولمپکس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کی جانب سے کسی ایتھلیٹ نے انفرادی حیثیت میں اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں