پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم، 3 نئے محکمے قائم

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کر کے 3 نئے محکمے قائم کر دیئے گئے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کرتے ہوئے 3 نئے محکمے قائم کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، کمرشل ایئرپورٹس کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن، ایئرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

فلائٹ سٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایئرسپیس بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ ایئروردی نیس، ایئرٹرانسپورٹ اور ایئرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں