شامی حکومت کرد جنگجوؤں کا مسئلہ حل کرے ورنہ ان سے نمٹیں گے: ترکیہ

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ شامی حکومت کرد جنگجوؤں کا مسئلہ حل کرے ورنہ ترکیہ ان سے نمٹے گا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا، شامی حکومت کو چاہئے وہ امریکا کے اتحادی کرد گروپس سے متعلق انقرہ کے خدشات دور کرے۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ کرد جنگجو ترک ریاست کے خلاف 40 سال سے علم بغاوت بلند کئے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں