ملک میں افراتفری کا عالم، حکومت حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی: سراج الحق

پشاور: (دنیا نیوز) سابق مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں افراتفری ہے اور حکومت حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جب تک آئین کو نہیں مانتی ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا، صرف خیبرپختونخوا میں حالات خراب نہیں، سندھ کا بھی یہ حال ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کرم کے حالات کشیدہ ہونے میں مرکز اور صوبائی حکومت دونوں کا ہاتھ ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی رابطوں کے حق میں ہے ، مرکزی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذکرات کامیاب ہونے کے خواہشمند ہیں۔

سابق امیر جماعت اسلامی مسئلہ صرف پی ڈی ایم کا نہیں ہے باقی اسٹیک ہولڈرز بھی موجود ہیں، حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لائے اور شفاف الیکشن کروائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن ایک جزوی مسئلہ ہے، دونوں فریقین کو سوسائٹی ایکٹ اور ایجوکیشن سیکٹر میں شامل ہونے کا اختیار دیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں