Roznama Dunya: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دوحہ: (دنیا نیوز) قطری وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کی حماس اور اسرائیلی وفود سے ملاقات ہوئی، حماس رہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم دوحہ میں موجود مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی فیلا ڈیلفی راہداری سے انخلا شروع کر دیا۔ 

غزہ میں جنگ بندی کا عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی اور 50 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، اسرائیل غزہ کے رفاہ کوریڈور سے فوج کا انخلا کرے گا، اسرائیلی فوج غزہ کے شہری علاقوں اور رفاہ بارڈر سے پیچھے ہٹے گی۔

دوسرا مرحلہ جنگ بندی کے 16 روز بعد شروع ہوگا، دوسرے مرحلے میں مزید قید یوں کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو، انتظامی امور کے معاملات طے کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں