کراچی میں کھلے مین ہول وبال جان بن گئے، ایک بچی بھی مین ہول میں گر گئی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کھلے مین ہول بچوں کی جان کے دشمن بن گئے۔
شہر قائد میں 3 سالہ ابراہیم کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی آنکھیں نہ کھل سکیں، گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں بچی مین ہول میں گری، اہل محلہ نے فوری بچی کو گٹر سے نکال لیا، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مین ہول پر ڈھکن نہیں ہے۔
نیپا سانحے کے بعد بھی انتظامی اداروں کو ہوش نہ آیا، انتظامی ادارے ایک حادثے کے بعد کسی دوسرے سانحہ کے منتظر ہونے لگے، یونیورسٹی روڈ سے ملحقہ فٹ پاتھ کے نیچے سے گزرنے والی ڈرینج لائن کیلئے بنائے گئے 15 سے زائد مین ہولز کھلے چھوڑ دیئے گئے۔