گٹروں کے ڈھکن روز لگائے جاتے ہیں لیکن چوری ہوجاتے ہیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹروں کے ڈھکن روز لگائے جاتے ہیں لیکن چوری ہوجاتے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس مین ہولز کے ڈھکنوں کی کمی نہیں، کسی بھی واقعہ کی صورت میں عملے کے پاس مشینری موجود ہونی چاہئے، شہریوں سے گٹروں کے ڈھکن سے متعلق اطلاع فراہم کرنے کی اپیل ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابراہیم کے لواحقین سے ندامت اور پشیمانی کا اظہار کیا، الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی متوفی ابراہیم کے گھر گئیں، دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک ماں کی حیثیت سے آپ کا دکھ سمجھ سکتی ہوں، پوری قوم ننھے ابراہیم کے دکھ میں سوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی جانب سے واقعے پر معذرت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، یقینی بنایا جائے آئندہ کسی کے ساتھ ایسا کوئی حادثہ نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں