کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز
حیدرآباد: (دنیا نیوز) کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں راہوکی ٹول پلازہ پر ای چالان نافذ کیا گیا، جلد ضلع کے مزید مقامات پر بھی ای چالان نافذ کیا جائے گا، شہری قانون کی پاسداری کریں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہری ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کریں تاکہ جرمانے سے بچ سکیں، عوام محکمہ پولیس سے تعاون کریں۔