قائد کی پوتی ایلا واڈیا کی' لےبال' ایونٹ میں شرکت عالمی توجہ کا مرکز
پیرس: (ویب ڈیسک) پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی نسل سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے اس ہفتے پیرس میں ہونے والے دنیا کے معروف ترین ڈیبیوٹنٹ لے بال میں شرکت کر کے عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔
پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی اس سالانہ تقریب میں دنیا بھر کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 20 منتخب نوجوان خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے، انہیں اعلیٰ فیشن ہاؤسز کے خصوصی تیار کردہ گاؤنز پہن کر رقص اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی سماجی منظرنامے میں قدم رکھنے کا موقع دیا جاتا ہے، ایلا واڈیا نے اس موقع پر ایلی صعب کا خصوصی تیار کردہ سجیلا گاؤن زیبِ تن کیا۔
ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول وڈیا سے شادی کی تھی، ان کے بیٹے نُسلی وڈیا بھارت کی صنعت اور کاروباری دنیا کا ایک نمایاں نام ہیں جو واڈیا گروپ کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔
ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول واڈیا سے شادی کی تھی، ایلا واڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ محمد علی جناح کی بیٹی کی پوتی ہیں۔
1958 میں قائم ہونے والا ’لے بال‘ اب دنیا کے سب سے معزز سماجی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جسے بعض حلقے نوعمروں کا ’میٹ گالا‘ بھی قرار دیتے ہیں۔
اس سال کے شرکاء میں مختلف شاہی خاندانوں، کاروباری گھرانوں اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین شامل تھیں، ایونٹ کی آرگنائزر اوفیلی رینوآر کے مطابق ’لے بال‘ کا مقصد روایتی ڈیبیوٹنٹ بالز کے برعکس نوجوان خواتین کی انفرادی صلاحیتوں، انداز اور اعتماد کو نمایاں کرنا ہے۔
ایلا واڈیا کی شرکت نے نہ صرف بھارتی اور پاکستانی نژاد قارئین کی دلچسپی بڑھائی بلکہ جناح خاندان کی نئی نسل کا عالمی سماجی منظرنامے پر منفرد تعارف بھی کرایا۔