پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی 3 ہفتہ طویل تعطیلات کا اعلان کر دیاگیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان سوشل میڈیا پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

سکول کے طلبہ کو مجموعی طور پر 23 دن چھٹیاں ملیں گی، ہفتہ اتوار کےباعث پنجاب میں سکول 20 دسمبر سے 11 جنوری تک بند رہیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں