ایران میں مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی: ایچ آر اے این اے کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران میں امریکی ادارہ برائے انسانی حقوق گروپ ایچ آر اے این اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سکالر تھامسن نے کہا مرنے والوں میں تاحال 1850 افراد کی شناخت ہو چکی، 1850 عام شہری، 135 سرکاری افسران اور 18 سال سے کم عمر کے 19 افراد شامل ہیں، 779 افراد کے کیسز پر غور کر رہے ہیں۔
سکالر تھامس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اصل تعداد جاننے میں مشکلات کا سامنا ہے، سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی ویڈیوز کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
پرتشدد مظاہروں میں مرنے والوں کی نماز جنازہ ادا، نماز جنازہ میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔