ایرانی وزیر انصاف کا مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر انصاف نے مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ ایران میں احتجاج نہیں ہوا یہ مکمل خانہ جنگی تھی، مظاہروں میں شامل ہر شخص کو مجرم سمجھا جائے گا، گرفتار افراد سے کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائی گی۔
ایرانی حکام نے کہا کہ ایرانی عدلیہ گرفتار مظاہرین کے تیز ٹرائلز کروانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے احتجاج کو داخلی جنگ قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی، مظاہرین کی ممکنہ پھانسیوں پر عالمی برادری اور امریکا کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے مظاہروں کو بدامنی اور دہشت گردی سے جوڑ دیا۔