ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نےہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنےکی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور ایران اب بھی جنگ سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، امریکاکی دھمکیاں اور نفسیاتی حربےخطےکی سلامتی کو نقصان پہنچانےکے لیے ہیں۔

ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں پائیدار سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مستردکرتاہے۔

خیال رہےکہ امریکی فوج کا یو ایس ایس ابراہم لنکن ائیر کرافٹ کیریئر اور اس کے ساتھ موجود دیگر جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں