ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا دورہ ماسکو، پیوٹن سے ملاقات
ماسکو: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ماسکو کا انتہائی اہم دورہ کیا ہے۔
ترجمان کریملن کے مطابق سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے دورہ روس کے دوران روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان کریملن نے مزید بتایا کہ دوران گفتگو روس اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی، اس دوران روس نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی۔