محمد البرادعی نے ایران مخالف دھمکیوں کو عراق جنگ سے پہلے جیسی صورتحال قرار دے دیا
قاہرہ: (دنیا نیو) سابق سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی محمد البرادعی نے ایران کے خلاف دھمکیوں کو عراق جنگ سے پہلے جیسی صورتحال قرار دے دیا۔
ایکس پر جاری بیان میں سابق سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی محمد البرادعی نے کہا کہ ٹرمپ ایران پر فوجی حملہ کرنے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ کسی واضح اور فوری خطرے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
— Mohamed ElBaradei (@ElBaradei) January 29, 2026
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دھمکیاں عراق جنگ سے پہلے جیسی صورتحال ہیں، جو کچھ اب ہو رہا ہے بالکل ایسا ہی عراق کے خلاف غیر اخلاقی اور غیر قانونی جنگ سے پہلے کیا گیا تھا۔
محمد البرادعی کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے انسانی زندگی اور علاقائی تباہی کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا جا رہا، انہوں نے اقوام متحدہ کے ایکس اکاؤنٹ کو مینشن کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ہم کچھ سیکھنا نہیں چاہتے۔