پاسداران انقلاب خلیج فارس، آبنائے ہرمز میں امن کے محافظ ہیں: عباس عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امن و استحکام کے محافظ ہیں۔
امریکی سینٹرل کمان کے ایرانی فوج سے متعلق مطالبے کے ردعمل میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر جاری اپنے بیان کہا کہ سینٹرل کمان نے ایسی فوج سے پیشہ ورانہ رویہ کا مطالبہ کیا جسے امریکا نے دہشت گرد قرار دیا۔
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) January 31, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے قریب اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے اثر انداز ہو رہا ہے، امریکا ہماری قومی فوج کی مشقوں کے حق کو بھی تسلیم کر رہا ہے، دہشت گردوں اور بیرونی افواج کے خلاف اپنی صلاحیت ثابت کر چکے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہر مز میں جہاز رانی کی آزادی ایران اور پڑوسیوں کیلئے یکساں اہم ہے، خطے میں بیرونی افواج کی موجودگی کشیدگی میں کمی کے بجائے اضافے کا سبب بنتی رہی ہے۔