چند دنوں میں ہمارے بحری جہاز ایران کے بالکل قریب ہوں گے، امریکی صدر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند دنوں میں ہمارے بحری جہاز ایران کے بالکل قریب ہوں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے حالیہ بیان پر رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہاں ہمارے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور بحری جہاز موجود ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اب ایسی ہی باتیں کریں گے، جیسی وہ کر رہے ہیں، امید ہے ہم جلد معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔
خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر جنگ مسلط کی تو وہ ایک علاقائی جنگ کی صورت اختیار کر لے گی۔