توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، روزانہ 2 ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار شروع
کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں واقع سانگھڑ سے پہلی بار یومیہ 2 ہزار بیرل خام تیل کی پیداوار شروع ہوگئی۔
او جی ڈی سی ایل نے تیل ذخائر کی دریافت پر پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ تیل کی پیداوار کوفوری استعمال میں لانے کیلئے 4 انچ قطر اور ڈیڑھ کلو میٹر لائن بچھا دی گئی ہے جبکہ بوبی ڈیپ ون کنوئیں سے یومیہ خام تیل کی پیداوار درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گی۔