پنجاب بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد طلبہ و طالبات اپنے ہی اداروں میں میٹرک کے بعد ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کے عمل کے لیے پنجاب بھر کے ہائی سکولوں سے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اس کے علاوہ تھرڈ پارٹی انسپکشن کے ذریعے سکولوں کا معائنہ کیا جائے گا، جس کے بعد معیار پر پورا اترنے والے اداروں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت تقریباً 6 ہزار ہائی سکول موجود ہیں، جن میں سے 5 ہزار 800 سکول محکمہ تعلیم کو مطلوبہ معلومات فراہم کر چکے ہیں، جبکہ 795 ہائی سکولوں نے مناسب جگہ اور سہولیات کی دستیابی کی بنیاد پر ہائر سیکنڈری سطح پر اپ گریڈ کیے جانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments