حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

ینبع: (دنیا نیوز) یمن کے حوثی گروہ کے عسکری ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر کے شمالی حصے میں ایک سعودی آئل ٹینکر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثی ترجمان کے بیان کے مطابق سعودی آئل ٹینکر ’وفا‘ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع کے قریب بحیرہ احمر کے شمالی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ 22 جولائی کو سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک حوثیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 8 سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، 29 سعودی آئل ٹینکرز کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں آگے بڑھنے سے روک کر واپس لوٹنے پر مجبور کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...