اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کر لیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔

37 سالہ اسمتھ نے جنوبی افریقی باؤلرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 28 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 اور ایلن بارڈر 11 ہزار 174 ٹیسٹ رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اسمتھ مجموعی طور پر 11 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے 12 ویں بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

2010 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسمتھ اب تک 37 سنچریز اور 45 نصف سنچریز بنا چکے ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز ٹیسٹ سنچریز کی فہرست میں اپنے ملک کے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر چھٹے نمبر پر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...