پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...