پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسراولمپک چیمپئن قرار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فرانس: (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونے والی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن قرار دے دیا۔

آئی بی اے نے اطالوی باکسر انجیلا کیرینی کو اولمپک چیمپئن کا انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

صدر آئی بی اے عمر کریملوو کا کہنا ہے کہ آئی بی اے انجیلا کیرینی کو گولڈ میڈلسٹ کے لیے مقرر انعامی رقم دے گی۔

ٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے مئی میں پریس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹس کے لیے 31 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی تھی، گولڈ میڈل پر ایک لاکھ ڈالر انعام ہے جس میں 50 ہزار ڈالر پلیئر، 25 ہزار کوچ اور 25 ہزار فیڈریشن کو ملنا ہے۔

واضح رہے کہ انجیلا کیرینی پیرس اولمپکس میں ایمان خلیف کے خلاف 46 سیکنڈز میں دستبردار ہو گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں