ڈی سی لاہور کا ارشد ندیم کا فائنل مقابلہ بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کا اہم اقدام، پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کا فائنل بڑی سکرین پر دکھایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شاہدرہ میں جاری چیف منسٹر کرکٹ کپ کے موقع پر ارشد ندیم کا فائنل مقابلہ بڑی سکرین پر دکھایا جائے گا، شائقین بڑی سکرین پر ارشد ندیم کا فائنل مقابلہ دیکھ سکتے ہیں۔
رافعہ حیدر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے کھیلوں کے شائقین کے لئے دعوت عام ہے۔