نیشنل گیمز! ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم 81.81 میٹر کی تھرو پھینک کر پہلے نمبر پر رہے، واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا، یاسر سلطان نے 70 عشاریہ 77 میٹر کی تھرو کی۔
جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان آرمی کے ابرار علی نے برانز میڈل حاصل کیا، ابرار نے 67 عشاریہ 68 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے بھی نمائشی تھرو کی تھی۔