اسحاق ڈار کی بشکیک میں کرغز نائب چیئرمین کابینہ آف منسٹرز کے ساتھ ملاقات

بشکیک: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بشکیک میں کرغز نائب چیئرمین کابینہ آف منسٹرز کے ساتھ ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی ٹیکسٹائل ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو اٹھایا، کرغز رہنما نے ویزے کی حیثیت سے متعلق مسائل کا جلد از جلد حل تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

اس موقع پر فریقین نے حکومت سے حکومت مزدوروں کی نقل وحرکت کے معاہدے پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں