توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیس کی سماعت کریں گے، نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے یکجا کر دی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی، جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ ہوں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں