پاک فضائیہ کے افغان طالبان پر تابڑ توڑ حملے، بٹالین، سیکٹر ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ نے بھی افغان طالبان پر تابڑ توڑحملے کئے، افغانی بٹالین، سیکٹر ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ کر دیا۔

ننگرہار میں ایمونیشن ڈپو بھی ملیا میٹ ہوگیا، کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر نیست و نابود ہوگیا، قندھارمیں کور ہیڈ کوارٹر اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیئے گئے، قندھار میں ایمونیشن ڈپو اورلاجسٹک بیس بھی تباہ کردیا گیا۔

پاکستان کے جیٹ طیاروں نے قندھار کی فضا میں گشت کیا، پاک فضائیہ نے پکتیا میں کور ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی جاری ہے۔

مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے، مہمند میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ اور دیگرمورچے خالی ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبے پکتیکا کی پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں