ایکس پر پابندی: وزارت داخلہ اور اطلاعات کے سیکرٹریزعدالت طلب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایکس(ٹویٹر) پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے گزشتہ ہونے والی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، گزشتہ سماعت پر  سرکاری وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی تھی۔

تحریری حکم نامے میں لکھا گیا کہ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات نے عدالت کی جانب سے مہلت کے باوجود جواب جمع نہیں کروایا اور آئندہ سماعت پر فریقین جواب جمع کروائیں، فریقین کے ایڈمنسٹریٹو سیکٹریریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

تحریری حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت مزید سماعت 17 ستمبر کو کرے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں