یوٹیوب کی سابق سی ای او سوزن ووجکی انتقال کر گئیں

کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی سابق سی ای او سوزن ووجکی 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزن ووجکی 2 سال سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا، ان کی موت 9 اگست کو ہوئی، انہوں نے سوگواروں میں شوہر اور 5 بچوں کو چھوڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون سوزن ووجکی نے یوٹیوب کی مالک کمپنی گوگل کے ساتھ بھی ابتدا کام کیا تھا، وہ گوگل کی 16 ویں ملازم تھیں، جہاں انہوں نے تقریباً 25 سال تک کام کیا۔

واضح رہے کہ سوزن ووجکی نے 9 سال تک یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر رہنے کے بعد 2023 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں