کینیڈا شدید سردی کی لپیٹ میں، نیاگرا فالزجم گئی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اوٹاوہ: (دنیا نیوز) کینیڈا ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث مشہور نیاگرا فالز بھی جم گئی ہے۔

شدید موسمی حالات کی وجہ سے نیاگرا فالز 13 ویں بار جم گئی ہے، سیاح نیاگرا فالز کا یہ نیا روپ دیکھنے کے لیے وہاں کا رخ کرنے لگے۔

کینیڈا میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، درجہ حرارت منفی ایک سے منفی 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو شدید سردی میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں