افغانستان: سرکاری ملازمین پر پانچ نمازیں با جماعت پڑھنا لازمی قرار

کابل:(دنیا نیوز) افغان طالبان نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نماز باجماعت مسجد میں پڑھنا لازمی قرار دے دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا جس میں سرکاری ملازمین کو پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جا کر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت بھی کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں