اسرائیلی انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر مستعفی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تل ابیب : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی خفیہ ادارے کے ایلیٹ یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں کہا کہ 8200 یونٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل نےعہدے سےمستعفی ہونے کے حوالے سے کمانڈروں اور اپنے ماتحت افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل مستقبل قریب میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کا انتہائی اہم یونٹ 8200 انٹیلی جنس سگنلز اور پیغامات کا مشاہدہ اور انہیں ڈی کوڈ کرنے کا کام کرتا ہے، اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز یوسی سیریئل کے استعفے کی کاپی اپنی سکرینز پر دکھائی جس میں انہوں نے اپنے مشن میں ناکامی پر معافی مانگی ہے۔

 خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے میں 1,205 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد افراد غزہ میں شہید ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں