امریکی صدارتی انتخابات کی نامزدگی کے بعد اپنی طاقت دکھائی: کملا ہیرس

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے بعد احساس ذمہ داری کی وجہ سے اپنی طاقت دکھائی۔

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس مشہور امریکی براڈ کاسٹر اوپرا ونفرے کے ساتھ ایک تقریب میں نظر آئیں جس میں بڑی تعداد میں مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

ونفرے نے جب کملا ہیرس سے پوچھا کہ کیا وہ محسوس کرتی ہیں کہ جیسے ایک پردہ گر گیا ہے اور انہیں اس سے گزرنا پڑا اور اپنی پوری طاقت ظاہر کی، اس پر ہیرس نے کہا کہ میں ذمہ داری کا احساس محسوس کر رہی ہوں۔

کملا ہیرس نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ مقصد کا احساس ہوتا ہے، بنیادی آزادیوں کے حوالے سے کیا خطرہ ہے، نفرت سے لڑنے میں کیا خطرہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں