ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن

غزہ :(ویب ڈیسک ) ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہری جشن منا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی،غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے سینکڑوں میزائل فائر کیے گئے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب گارڈز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔

ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں