پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پنجگور: (دنیا نیوز) ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پو لیس ذرائع کے مطابق نیو بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پیر جان سکنہ چتکان کو قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جا ری ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں