کورونا کا مذاق بنانے والے باسکٹ بال کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق
کورونا کا مذاق بنانے والے باسکٹ بال کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق کر دی گئی
پیرس (این این آئی) کورونا کا مذاق بنانے والے باسکٹ بال کھلاڑی میں وائرس کی تصدیق کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے ) کے فرانسیسی کھلاڑی روڈی گوبرٹ نے رواں ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران وائرس کا مذاق اڑایا اور سامنے رکھے تمام مائیکس کو ہاتھ لگایا جس سے ایسا محسوس ہوا کہ وہ وہاں موجود رپورٹرز کو ہنستے ہوئے ڈرانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں بھی کورونا ہوسکتا ہے جس کے بعد سے ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں جبکہ ٹیسٹ کے بعد اس وائرس کی تصدیق بھی ہوگئی۔بعدازاں این بی اے کی جانب سے اس میچ کو فوری روک دیا گیا جبکہ باسکٹ بال کی مکمل ٹیم کو قرنطینہ کیا گیا۔علاوہ ازیں این بی اے نے باسکٹ بال سیزن کے تمام میچز کو غیر معینہ مدت کے لیے مو خر کردیا۔