بھارت،مشتبہ کورونامریض کی 7ویں منزل سے کود کر خودکشی

بھارت،مشتبہ کورونامریض کی  7ویں منزل سے کود کر خودکشی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص نے کورونا وائرس کے شبہ کی وجہ سے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص نے کورونا وائرس کے شبہ کی وجہ سے ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔35 سالہ بھارتی شخص سڈنی سے سفر کرکے بھارت آیا تھا جسے ایئر پورٹ حکام نے کورونا وائرس کے شبہ میں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے اس شخص کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے اور ایئر پورٹ حکام کے کہنے پر اس شخص کو قرنطینہ میں رکھ دیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بھارتی شخص کو صبح 9 بجے ہسپتال لایا گیا تھا اور جب اس کو قرنطینہ میں رکھا گیا تو اس شخص نے کورونا وائرس کے ڈر سے قرنطینہ وارڈ کا زبردستی دروازہ کھولا اور ہسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اِس شخص کا تعلق بھارت کی ریاست پنجاب سے ہے اور یہ شخص گزشتہ ایک سال سے سڈنی گیا ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں