پیچیدگیوں کے باعث حمل ضائع ہوگیا:میگھن مارکل
برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں ان کا دوسرا حمل کچھ پیچیدگیوں کے باعث ضائع ہوگیا
نیو یارک (مانیٹرنگ سیل )انہوں نے بتایا کہ دنیا میں آنے سے قبل ہی اپنے دوسرے بچے کے چلے جانے پر ان کے شوہر کس قدر صدمے میں تھے ۔ میگھن مارکل نے بتایارواں برس جولائی میں بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔میگھن مارکل نے اپنے مضمون میں لکھا کہ میں اور ہیری جولائی کے اس دن کو آج تک نہیں بھول پائے ۔