ایشیائی باشندوں پر تشدد کیخلاف 60 امریکی شہروں میں مظاہرے
امریکا میں ایشیائی باشندوں پر تشدد، نسل پرستانہ حملوں اور نفرت آمیز مہم کے خلاف سان فرانسسکو، لاس اینجلس اور شکاگو سمیت 60 شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)یاد رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے بیشتر ایشیائی نژاد خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اے ایف پی کے مطابق مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت اہم شہروں میں مظاہرے کیے کیونکہ امریکا میں ایشیائی باشندوں کے خلاف حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ آن لائن ہراساں کیے جانے کے واقعات میں بھی6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔احتجاج کے منتظمین نے ایشیائی باشندوں کے خلاف احتجاج کی وجہ امریکا اور چین کے مابین جاری کشیدگی کو قرار دیا جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔