عرب امارات کاغیرملکیوں کیلئے نئے گرین، فری لانسر ویزوں کا اعلان

عرب امارات کاغیرملکیوں کیلئے نئے  گرین، فری لانسر ویزوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلئے نئے گرین اور فری لانسر ویزوں کا اعلان کردیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اماراتی وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت کے مطابق گرین ویزا ہولڈرز کو آجر کی ضمانت درکار نہیں ہوگی، گرین ویزا رکھنے والوں کی رہائش کا اجازت نامہ ان کے کام کے اجازت نامے سے علیحدہ ہوگا،ایسے افراد اپنے والدین اور 25 سال تک کے بچوں کو سپانسر کر سکیں گے ، ویزے کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں 90 سے 180 دن کا اضافی وقت دیا جائے گا،گرین ویزا باصلاحیت طلبہ، سرمایہ کار، تاجر اور کاروباری افراد کو دیا جائے گا جبکہ فری لانس ویزا اپنا کاروبار کرنے والے افراد کو دیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں